ابنا: اطلاعات کے مطابق امریکی کانگریس نے اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے لئے ایران پر مزید پابندیاں عائد کردی ہیں۔ شیطان بزرگ نے نئي پابندیوں سے ایران کی صنعت معدنیات، آٹو موبائيل انڈسٹری، اور فارکس ذخیرہ کو نشانہ بنایا ہے۔ ان پابندیوں سے انرجی بالخصوص تیل کے شعبے کو بھی نشانہ بنایا گيا ہے۔ امریکہ نے دھمکی دی ہےکہ جو کمپنیاں ایران کے ساتھ معاملہ کریں گي انہیں سزا دی جائے گي۔ امریکہ اور مغرب نے ایسے عالم میں ایران کے ایٹمی پروگرام کو بہانہ بناکر ایران کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں کہ ایران آئي اے ای اے اور این پی ٹی معاہدہ کا سرگرم رکن ہے۔ ایران نے امریکہ اور مغرب کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح کہا ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 مئی 2013 - 19:30
News ID: 422133
اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیاں جاری ہیں۔