22 مئی 2013 - 19:30
کوئٹہ دھماکے میں ۳۲ افراد ہلاک اور زخمی

مشرقی بائی پاس پر بھوسہ منڈی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 12 اہلکار جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔

ابنا: پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پربھوسہ منڈی کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کا ٹرک گزر رہا تھا کہ اچانک سڑک کنارے کھڑی گاڑی میں نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے، دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی،  ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس کے مطابق دھماکے میں 100 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا،  دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲