22 مئی 2013 - 19:30
القصیر شہر سے دھشتگردوں کا صفایا

شام کی فوج نے القصیر شہر سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے۔

ابنا: شام کی فوج نے القصیر شہر سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شام کی فوج نے القصیر شہر  کے شمالی حصے کا بھی محاصرہ کرلیا ہے۔ شام کے ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ فوج نےدہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سیکڑوں دہشتگردوں کوہلاک کیا ہے اور حمص کے پورے حصے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ ادھر صوبہ حمص کے گورنراحمد منیر محمد نے رشیا ٹوڈے سے گفتگو میں کہا ہے کہ کچھ ہی گھنٹوں میں فوج مکمل طرح سے شہر کو دہشتگردوں سے پاک کردے گي ۔

.......

/169