21 مئی 2013 - 19:30
جاسوسی الزام پر منبی سعودی عرب کا دعویٰ سیاسی پروپیگنڈہ

وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے سعودی عرب میں ایران کے لۓ جاسوسی کرنے کے الزام میں بعض افراد کے گرفتار کیۓ جانے پرمبنی سعودی عرب کے دعوے کو جھوٹ اور سیاسی پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس عراقچی نے سعودی عرب میں ایران کے لۓ جاسوسی کرنے کے الزام میں بعض افراد کے گرفتار کیۓ جانے پرمبنی سعودی عرب کے دعوے کو جھوٹ اور سیاسی پروپیگنڈہ قرار دیا ہے۔
سید عباس عراقچی نے آج سعودی عرب میں بعض افراد کو ایران کے لۓ جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کۓ جانے کے بارے میں منظر عام پر آنے والی خبروں کے خلاف اپنا رد عمل ظاہرکرتے ہوئے کہا ہےکہ سعودی عرب کی حکومت سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس مسئلے کو ذرائع ابلاغ میں اچھالنے کے بجائے اس مسئلے کا صحیح طریقے سے جائزہ لے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران نے مارچ دو ہزار تین میں ہی کہ جب سعودی عرب نے ایران کے لیۓ جاسوسی کے الزام میں بعض افراد کی گرفتاری پر مبنی جھوٹا دعوی کیا تھا تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو طلب کر کے اس بے بنیاد الزام کے خلاف احتجاج کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲