21 مئی 2013 - 19:30
ہند افغان کے درمیان چار معاہدوں پر دستخط

ہندوستان اور افغانستان نے تعاون کے چار معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے جو تین دن کے دورے پر نئي دھلی میں ہیں ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ کے ساتھ ملاقات میں ان چار معاہدوں پردستخط کئے۔ یہ معاہدے فوجی، معدنیات، چھوٹے ترقیاتی منصوبوں اور زراعت کے بارے میں ہیں۔ ڈاکٹر من موہن سنگھ اور حامد کرزئي نے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری کیا جس میں دونوں ملکوں کے درمیاں اسٹراٹیجیک اقتصادی تعاون پر تاکیدکی گئي ہے۔ ہندوستان کے وزیر اعظم نے اس بیان میں کہا ہے کہ وہ افغانستان میں تعمیر نو اور قیام امن کے عمل میں تعاون کرے گا۔ اس بیان میں افغان صدر حامد کرزئي نے کہا ہےکہ من موہن سنگھ ان کے اچھے دوست ہیں اور دونوں ملک اچھے تجارتی حلیف ہیں۔ انہوں نے دوہزار گيارہ کے اسٹراٹیجیک اقتصادی تعاون کے سمجھوتے کو دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات، باہمی تجارت اور ثقافتی روابط میں فروغ کا سبب قراردیا ہے۔ افغان صدر حامد کرزئي نے نئي دھلی میں ہندوستان کے صدر پرانب مکھرجی سے بھی ملاقات کی۔ ہندوستان اور افغانستان نے دوہزار گيارہ میں اسٹراٹیجیک تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کی رو سے دونوں ممالک کے فوجی تعاون میں بھرپور فروغ آئے گا اور ہندوستان افغانستان کو فوجی امداد فراہم کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲