اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین نیوز ایجنسی نے بریکنگ نیوز کے عنوان سے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شہر تکریت میں ایک کار بم دھماکے سے ۱۴ ایرانی زائر شہید ہو گئے ہیں جبکہ ۸ شدید زخمی ہوئے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق ایرانی زائرین کی بس کو تکفیری دھشتگردوں نے اپنے وحشیانہ اور دھشتگردانہ حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ جبکہ حج و زیارات تنظیم کے سربراہ نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ عراق کے شہر سامراء میں ہوا ہے کہ جس میں ۴ ایرانی زائر شہید ہوئے ہیں۔مسعود اخوان نے کہا ہے کہ شہید ہونے والوں کی تعداد ابھی یقینی طور پر معلوم نہیں ہے ابھی تک جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق ۴ ایرانی زائرین شہید ہوئے ہیں جبکہ۱۷ زخمی ہوئے ہیں زخمی ہونے والوں میں سے دو کو اسپتال میں بھرتی کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں کچھ دوسرے ممالک کے زائرین بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
19 مئی 2013 - 19:30
News ID: 421155
عراق کے شہر سامراء میں ایک کار بم دھماکے سے ۴ ایرانی زائر شہید ہو گئے ہیں جبکہ ۱۷ زخمی ہوئے ہیں۔