ابنا: صہیونی فوجیوں کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ بشار الاسد حکومت کی طاقت کا تعین کرنے میں اسرائیل نے غلطی کی ہے۔
صہیونی روزنامہ ہارٹیز نے اسرائیل کے ایک اعلیٰ فوجی کمانڈر جس نے اپنا نام ظاہر نہیں کیا کے بیان کو شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بشار الاسد کی شام میں کتنی طاقت ہے اس کا اسرائیل نے غلط اندازہ لگایا ہے۔
ہارٹیز کے مطابق فوجی اہلکار نے اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حزب اختلاف کو اسرائیل کی حمایت اسرائیل کیلئے منفی ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ اس تنظیم میں القاعدہ جیسے دہشتگرد بھی شامل ہیں۔
اخبار کے مطابق زیادہ صہیونیوں کا ماننا ہیں کہ اسرائیل کو شام میں بشار الاسد کی نئی حکومت کیلئے تیار رہنا چاہئے۔
.....
/169