18 مئی 2013 - 19:30
شام کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کے جلد انعقاد پر بان کی مون کی تاکید

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں بدامنی کے خاتمے کے مقصد سے بین الاقوامی کانفرنس کے جلد انعقاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ماسکو سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے آج ریانووستی خبر رساں ایجنسی کے معائنے کے موقع پر کہا کہ شام کےبارے میں بین الاقوامی کانفرنس رواں سال جون کے مہینے  میں بلائي جائے گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مجھ سے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام شام کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کیا گیا ہے اور میں تمام فریقوں کے ساتھ اس سلسلے میں مشاورت کر رہا ہوں۔بان کی مون نے مزید کہا کہ میں نے مختلف ممالک کے نمائندوں کے ساتھ شام کی صورتحال کے بارے میں مذاکرات کیۓ ہیں۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲