18 مئی 2013 - 19:30
میارک ہو؛ روسي جنگي جہاز شام کے ساحلوں پر پہنچ گئے

روس کے بارہ جنگي جہاز شام کے ساحلوں پر پہنچ گئے ہيں -

ابنا: رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ  روس کے کم از کم بارہ جنگي جہاز دمشق حکومت کي حمايت کے لئے، شام کے ساحلوں پر پہنچ گئے ہيں -ايک اور رپورٹ کے مطابق روس نے حکومت شام کو اپنے دفاع کے لئے، سمندر سے سمندر ميں مار کرنے والے جديد ترين ميزائل بھي ديديئے ہيں - دوسري جانب روس کے صدر نے شام کے  بحران کو فوري طور پر سياسي طريقے سے  حل کئے جانے کي ضرورت پر زور ديا ہے-رشيا ٹوڈے کےمطابق صدر ولادي مير پوتن نے  ساحلي شہر سوچي ميں  جنوبي افريقا کے صدر جيکب زوما کے ساتھ   ملاقات کے  بعد صحافيوں سے  بات چيت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کو  بيروني  مداخلت کے بغير حکومت اور مخالفين کے درميان مذاکرات کے ذريعے حل کئے  جانے کي ضرورت ہے- روس کے  صدر نے کہا کہ ان کا ملک بحران شام کے فوري اور پرامن تصفيے کي کوشش جاري رکھے گا-  واضح رہے کہ، سعودي عرب، قطر، ترکي ،امريکہ ، فرانس ، برطانيہ اور اسرائيل مارچ دوہزار گيارہ سے دہشتگرد گروہوں کي مدد سے دمشق حکومت کا تختہ الٹنے کي کوشش کررہے ہيں-

مغرب اور اس کے اتحاديوں کے برخلاف روس بحران شام کو مذاکرات کے ذريعے حل کرانے کا طرفدار ہے-

.....

/169