ابنا: موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ شامي فوج شمال مغربي دمشق کے علاقے برزہ ميں دہشتگردوں کي صفائے ميں مصروف ہے جس کے دوران درجنوں دہشتگردوں کو ہلاک کرديا گيا ہے، شامی فوج نے اس علاقے ميں دہشتگردوں کے کئي ٹھکانے بھي تباہ کرديئے اور بھاري مقدار ميں اسلحہ و گولہ بارود بھي ضبط کيا ہے-ايک اور اطلاع کے مطابق شامي فوج نے دمشق کے شمال مغرب ميں واقع علاقے المسطاح ميں پچاس دہشتگردوں کے ايک گروپ کو محاصرے ميں ليکر اسے پوري طرح تہس نہس کرديا ہے-اس حملے ميں تمام دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں- شامي فوج نے حارت الديريہ کے علاقے کو دہشتگردوں سے آزاد کرانے کے بعد اس پر پوري طرح کنٹرول کر ليا ہے-شامي فوج نے برزہ کے علاقے ميں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر جمعرات سے حملوں کا آغاز کيا تھا جس کے دوران اب تک تيس سے زائد دہشتگرد مارے جاچکے ہيں- اسي دوران شامي فوج نے ادلب، درعا اور حمص ميں بھي کئي مقامات پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرديا ہے -شامي فوج کي کاروائي ميں درجنوں دہشتگردوں کے مارے جانے کي خبريں موصول ہوئي ہيں.
.....
/169