17 مئی 2013 - 19:30
ایران کی طرف سے عراق میں دہشتگردانہ کاروائيوں کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے عراق میں دہشتگردانہ کاروائيوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے عراق میں دہشتگردانہ کاروائيوں کی مذمت کی ہے۔ عباس عراقچی نے عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے دہشتگردانہ بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ان حملوں میں جان بحق ہونے والوں کے اھل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے کہا عراق میں جاری دہشتگردی کی کاروائياں دہشتگردوں اور ان کے بیرونی حامیوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے اور اس کا مقصد عراق کے امن و امان کو درہم برہم کرنا اور فرقہ واریت پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت عراق کی حکومت اور عوام کی حمایت پر مبنی اپنی اصولی پالیسی کے مطابق ایک بار پھر دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کی ملت و حکومت عراق کی پالیسیوں کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اور عراق میں امن قائم کرنے کے لئے عراق کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔واضح رہے عراق کے مختلف علاقوں میں ہونے والے متعدد دہشتگردانہ بم دھماکوں میں نوے افراد جان بحق اور ایک سو اسی زخمی ہوئےہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲