17 مئی 2013 - 19:30

واشگٹن…امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کیلئے صدر امریکا کے اختیارات میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ، القاعدہ کے خلاف جنگ دو عشروں تک جاری رہ سکتی ہے۔

ابنا: یہ بات نائب وزیردفاع مائیکل شیہان نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی سماعت کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی جانب سے گیارہ ستمبر 2001 کے حملوں کے فوری بعد منظور کئے گئے اتھارائزیشن فار دی یوز آف ملٹری فورس کے قانون کا مقصد پورا ہورہا ہے۔ اس قانون کے تحت کانگریس نے صدر امریکا کو اختیارات دیئے تھے کہ وہ گیارہ ستمبر کے حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے تمام ضروری طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اب امریکی کانگریس کے ارکان میں یہ بحث زور پکڑتی جارہی ہے کہ کیا اس قانون کو ختم کردیا جائے یا اس میں تبدیلی کی جائے۔ نائب وزیردفاع نے کمیٹی میں موقف اختیار کیا کہ اس میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ فی الوقت پینٹا گون اس قانون سے مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ سے منسلک گروپوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے لئے مستقبل میں کوئی جغرافیائی حدود نہیں ہیں۔ القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جنگ دو عشروں تک جاری رہ سکتی ہے۔

.....

/169