17 مئی 2013 - 19:30
تہران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی مقاصد کے بارے میں کوئي اطلاع نہیں

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیو آمانو نے کہا ہے کہ تہران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی مقاصد کے بارے میں کوئي اطلاع نہیں اور ایران کوئي تعاون نہیں کررہا جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے آج تک ایٹمی ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا ہے۔

ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیو آمانو نے کہا ہے کہ تہران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی مقاصد کے بارے میں کوئي اطلاع نہیں اور ایران کوئي تعاون نہیں کررہا جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے آج تک ایٹمی ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا ہے۔آمانو نے کل روس کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور اس کے بعد روسی کی خآرجہ پالیسی ادارے کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی ہونے کے بارے میں کوئي اطلاع نہیں ہے آمانو نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت ہیں لیکن ایران بعض جہت سے تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے بعض انسپکٹر ایرانی اطنلاعات امریکہ کو فراہم کررہے تھے جس کے بعد ایران ایٹمی ایجنسی کے ساتھ معاملے کو سنجیدگی کے ساتھ لے رہا ہے ایران نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایک ملک کی اطلاع دوسرے ملک کو فراہم کرنا بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی  کی قوانین سے صریح خلاف ورزی ہے ایران کا کہنا ہے کہ ایٹمی ایجنسی عالمی ادارہ ہے اور اسے امریکہ کے لئے کام نہیں کرنا چاہیے۔

.....

/169