17 مئی 2013 - 19:30
تہران میں پیلتھ عالمی نمائش کا آغاز

سلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج سے ایران ہیلتھ عالمی نمائش شروع ہو چکی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں آج سے ایران ہیلتھ عالمی نمائش شروع ہو چکی ہے۔ اس نمائش میں مختلف میڈیکل شعبوں جیسے میڈیسن، پیتھالوجی، ڈینٹل میڈیسن، اور دوا سازی میں سیکڑوں کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کررہی ہیں۔
ایران ہیلتھ عالمی نمائش میں ایران اور بیرون ملک سے چار سو دس کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ اس عالمی نمائش کا مقصد میڈیکل صنعت میں ایران کی توانائيوں کا اظہار کرنا ہے۔ واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں میڈیکل فیلڈ میں ایک پیشرفتہ ملک شمار ہوتا ہے۔
گردے اور قرنیے کی پیوند کاری میں ایران دنیا میں اہم پوزیشن کا حامل ہے اور علاقے میں میڈیکل ٹوریزم کے لحاظ سے بھی ترقی کررہا ہے۔ ایران نے اسٹم سلز سے مختلف بیماریوں کے علاج میں بھی کافی ترقی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲