ابنا: ایسنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد خزاعی نے میانمار میں مسلمانوں کی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ میں اسلامی ملکوں کے سفیروں کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بڑی تعجب کی بات ہےکہ میانمار میں جمہوریت کی بحالی اور اصلاحات کے زیر سایہ مسلمانوں کے خلاف تشدد جاری ہے۔محمد خزاعی نے میانمار میں مسلمانون کے خلاف جاری تشدد کی مذمت میں قرارداد جاری کرنے کےسلسلے میں ہماہنگي اور اتحاد کے فقدان پر افسوس کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا کہ میانمار میں کسی بھی بہانے سے مسلمانون کا نسلی تصفیہ ناقابل قبول اور غیر منطقی ہے ۔ انہوں نے حکومت میانمار کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے روکے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔محمد خزاعی نے میانمار میں مسلمانون کے خلاف جاری تشدد پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کرتے ہوئے اسلامی تعاون تنطیم کو تجویز دی ہےکہ وہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل سے ملاقات کرکے اس ملک میں مسلمانوں کے المیے کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420333
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے میانمار میں مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد اور ان کے حقوق کی پامالی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔