ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس خبررساں ایجنسی نے ایک بیان میں اپنے نامہ نگاروں اور اہلکاروں کی جاسوسی کرنے پر امریکی حکومت کی شدید مذمت کی ہے امریکی حکومت نے دوماہ تک ایسوسی ایٹڈ پریس کے نامہ نگاروں کی جاسوسی کا کام انجام دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے 2012 میں دو ماہ تک اس خبررساں ایجنسی کے نامہ نگاروں کے مکالمات کو ٹیپ اور ضبط کیا۔ ایسوسی ایٹڈ نے امریکی حکومت کے اس اقدام کو غیر اخلاقی اور معاندانہ قراردیا ہے۔
.....
/169