13 مئی 2013 - 19:30
کراچی کے تین حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کا کراچی کے تین حلقوں میں دوبارہ پولنگ کرانے کا فیصلہ، این اے 250، پی ایس 112 اور 113 کے 43 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز 19 مئی کو دوبارہ حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے این اے 154 لودھراں میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

ابنا:  کراچی این اے 250 کے عوام کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی شکایات دور کرنے کا وعدہ نبھاتے ہوئے کراچی کے تین حلقوں میں 43 پولنگ اسٹیشن پر  19 مئی کو دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ مذکورہ حلقوں این اے 250، پی ایس 112 اور 113 میں دوبارہ ووٹنگ کیلئے پولنگ اسکیم بھی تبدیل کردی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کیلئے سبز کی بجائے سفید اور صوبائی کیلئے سفید کی بجائے سبز بیلٹ پیپر استعمال کئے جائیں گے۔

تحريک انصاف، مسلم ليگ ق اور جے يو آئي ف کے رہنماوں نے انتخابات میں دھاندلیوں کی شکایات الیکشن کمیشن کو پيش کر ديں ۔چوہدري شجاعت کہتے ہيں جو کچھ ہوا ، اليکشن کي رات نواز شريف کي تقرير کے بعد ہوا ، اس کا نوٹس ليا جائے، الیکشن کمیشن نے  این اے 154 لودھراں پر ووٹوں کی دوبارہ  گنتی کا حکم دے دیا، جہانگیر ترین نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

 الیکشن کمیشن نے انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کی تفصیلات جاری کر دیں، ملک کی پانچوں اسمبلیوں میں 22 سیاسی جماعتوں کو نمائندگی ملی، قومی اسمبلی میں 18 سیاسی جماعتوں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان اسمبلی میں نو نو ، پنجاب میں آٹھ اور سندھ میں چھ سیاسی جماعتوں کو نمائندگی ملی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲