12 مئی 2013 - 19:30
سعودی عرب کے خلاف یمنی عوام کا احتجاج

یمن کی سرحدوں پر سعودی حکمرانوں کی شر انگیز کاروا‏ئیاں جاری ہیں جس پر یمنی عوام کا احتجاج بڑھتا جارہا ہے۔

ابنا: یمن کی سرحدوں پر سعودی حکمرانوں کی شر انگیز کاروا‏ئیاں جاری ہیں جس پر یمنی عوام کا احتجاج بڑھتا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں یمن کے سرحدی شہر حرض کے عوام نے سرحد پر حائل دیوار بنانے سے متعلق سعودی عرب کے نسل پرستانہ اقدام کے خلاف مظاہرہ کیا ہے جبکہ یمن کی سیکیورٹی فورسیز نے مظاہرین کو سرکوب کیا۔ یمن کی سیکیورٹی فورسیز نے کل بھی مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں اس حائل دیوار کے خلاف  ہونے والا احتجاجی مظارہ روکنے کی کوشش کی۔ یمن کی مختلف شخصیات نے اپنے ملک کی سرحدوں پر سعودی حکمرانوں کی جانب سے سرحد پر حائل دیوار بنائے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہو‏ئے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔سعودی عرب کی حکومت اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے یمن کی سرحدوں پر دو ہزار کلو میٹر لمبی اور تین میٹر اونچی حائل دیوار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس پر یمن میں عوام نے شدید احتجاج کیا ہے جبکہ یمن کی حکومت اس احتجاج کو دبانے اور مظاہرین کو سرکوب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چنانچہ بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت یمن کی سرحدوں پر حائل دیوار بناکر اس ملک کی سرزمین کے بعض علاقوں پر قبضہ کرکے اپنی پوزیشن مستحکم بنانے کی کوشش کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲