12 مئی 2013 - 19:30
لبنان میں حضرت خولہ(س) کے حرم میں ایک معجزاتی اتفاق+تصویریں

لبنان کے شہر بعلبک میں واقع جناب خولہ بنت امام حسین علیہما السلام کے حرم مطہر میں قبر مطھر سے معجزاتی طور پر ٹپکنے والے خون نے زائرین حرم کو حیرت زدہ کر دیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے شہربعلبک میں واقع حضرت خولہ بنت امام حسین علیہما السلام کے حرم میں کل اتوار کو بوقت عصر ایک معجزاتی اتفاق نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔حضرت خولہ بنت امام حسین علیہما السلام کے حرم مطہر میں گزشتہ روز عصر کے وقت مجلس عزا برپا تھی کہ اس دوران قبر شریف سے متصل دیوار اور ضریح مطہر سے خون مانند سرخ مائع کے قطرے ٹپکنے لگے۔اس اتفاق کو دیکھ کر حرم میں موجود تمام زائرین اور علماء ضریح کے اطراف میں جمع ہو گئے اور سب نے نزدیک سے اس اتفاق کا مشاہدہ کیا اور تصویریں اور ویڈیو بنائیں۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال عاشور کو بھی کربلائے معلیٰ کے میوزیم میں رکھی گئی اصلی تربت حسینی بھی خون میں تبدیل ہو گئی تھی۔

کربلا کے اسیروں کا قافلہ شام کے سفر میں شہر بعلبک سے گزرا تھا تو امام حسین علیہ السلام کی ’’خولہ‘‘ نام کی ایک کمسن بچی سفر کی صعوبتوں اور ظالموں کی اذیتوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے اس دنیا سے چل بسی تھیں۔ آپ کو اسی شہر میں دفنا دیا گیا تھا۔ آپ کا مزار آج لبنان مخصوصا شہر بعلبک کے رہنے والوں کے لیے زیارتگاہ ہے۔

سر امام حسین (ع) اور عیسائی راہب کا واقعہ بھی اس شہر کا ہے اور اس مقام پر بھی آج جہاں سر امام رکھا گیا تھا راس الحسین (ع) نام کی ایک مسجد بنی ہوئی ہے جو آپ کے چاہنے والوں کو اس واقعہ کی یاد دلاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲