ابنا: شمالي عراق ميں پيٹرياٹک يونين آف کردستان کے دفتر کے سامنے تين کاربموں کے دھماکے ہوئے جن ميں پانچ افراد جاں بحق اور پچاس زخمي ہوئے -صوبہ ديالہ ميں بھي ايک بم دھماکے ميں دو عراقي فوجي زخمي ہوگئے -اسي طرح صوبہ الانبار ميں دہشتگردوں کے حملے ميں تين پوليس اہلکار جاں بحق ہوئے - اس حملے ميں ايک دہشتگرد بھي ہلاک ہوا ہے - بغداد کے مغرب ميں بھي دہشتگردوں کے حملے ميں ايک عام شہري مارا گيا - اسي طرح بغداد کے جنوب ميں دہشتگردوں کے ايک حملے ميں حکومت کي حامي قبائلي بيداري کونسل کے دو اراکين اور ايک عورت کے مارے جانے کي خبر ہے.
عراقی سکیورٹی کے مطابق بغداد کے جنوب میں ایک مسجد کے قریب ہونے والے بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور7 زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بغداد سے 55 کلو میٹر دور المحاول علاقہ میں صالح السلاطان مسجد کے باہر دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
.....
/169