10 مئی 2013 - 19:30
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اپنا ووٹ پول کر دیا

راول پنڈی…آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے راول پنڈی کے حلقہ این اے 54 کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ پول کر دیا۔

ابنا: پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہی آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی راول پنڈی کے حلقے این اے 54 کے گلشن آباد میں واقع پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول پہنچے،جہاں انہوں نے قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔ آرمی چیف نے فردا فردا ووٹ ڈالنے کے تمام مراحل مکمل کیے، آرمی چیف کی آمد پر پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

.....

/169