9 مئی 2013 - 19:30
امریکہ افغانستان میں اپنے 9 فوجی اڈے باقی رکھنے کا خواہاں

افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنے 9 فوجی اڈے باقی رکھنا چاہتا ہے۔

ابنا: افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنے 9 فوجی اڈے باقی رکھنا چاہتا ہے۔ریڈیو تہران کی رپورٹ  کے مطابق افغان صدر حامد کرزئی نے آج کہا کہ امریکہ کابل، بگرام، مزار شریف، جلال آباد، گردیز، قندھار، ہلمند، شینڈنڈ اور ہرات میں اپنے فوجی اڈے باقی رکھنا چاہتا ہے۔ حامد کرزئي نے امریکہ کے ساتھ بہت سنجیدہ اوراہم مذاکرات کی خبر بھی دی۔حامد کرزئي کا کہنا تھا کہ ان کا ملک ان مذاکرات میں اپنے مطالبات اور مفادات کا خواہاں ہے اور اس کی جو شرائط ہیں انہیں امریکہ کو قبول کرنا چاہئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲