8 مئی 2013 - 19:30

عراق کی ایک سیاسی پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ علاقہ میں دہشت گردی کے فروغ اور دہشت گردوں کی حمایت میں سعودی عرب، قطر اور ترکی کا اہم نقش ہے اور مذکورہ ممالک عراق اور شام کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں۔

ابنا: عراق کی ایک سیاسی پارٹی کے رہنما عبد السلام المالکی نے کہا ہے کہ علاقہ میں دہشت گردی کے فروغ اور دہشت گردوں کی حمایت میں سعودی عرب، قطر اور ترکی کا اہم نقش ہے اور مذکورہ ممالک عراق اور شام کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذکورہ ممالک عراق میں نسلی اور قومی فسادات پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اور سعودی عرب، قطر اور ترکی عراق کے خیر خواہ نہیں ہیں۔ عراقی رہنما نے کہا کہ ترکی، قطر اور سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت ترک کردیں ورنہ اس کے سنگين نتائج برآمد ہوں گے۔...../169