8 مئی 2013 - 19:30
بحرین کے انقلابی، مطالبات پورے ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے

بحرین کی جمعیت وفاق اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے شیخ علی سلمان نے کہا ہے اس ملک کے انقلابی اپنے مطالبات پورے ہونے تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔

ابنا: شیخ علی سلمان نے بحرین کی حکومت اور اس کے مخالفین کے درمیان مذاکرات کی ناکامی پر تاکیدکرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے ساتھ اب تک مذاکرات کا کوئي نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے اور اس ملک کے انقلابی اپنے جائز مطالبات تسلیم کۓ جانے تک اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے۔ علی سلمان نے مذاکرات کے نتائج سے متعلق ریفرینڈم انعقاد کرانے پر آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خوف و ہراس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے عوام آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی سرنگونی اور جمہوریت کی بحالی کے خواہاں ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین کے عوام چودہ فروری دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے کر کے اس حکومت کی سرنگونی کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں۔ وہ اپنے ملک میں ایک منتخب عوامی حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں۔

.....

/169