ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج شمالی ایران میں واقع ساری شہر میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہاکہ پابندیاں ملت ایران کو سامراجی طاقتوں کے مطالبات کے آگے جھکنے پر مجبور نہیں کرسکتی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کے نتیجے میں ایران میں پیدا شدہ مشکلات بہت جلد حل ہوجائیں گی۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے مزید کہا کہ سامراجیوں نے دوسرے ممالک کی اقوام کے لۓ جو مشکلات کھڑی کی تھیں اب وہ خود ہی ان میں مبتلاء ہوچکے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ آج سامراجی طاقتیں جھوٹ اور فریب کے ذریعے دنیا بھر کی اقوام کے درمیان اختلافات پیداکرنے کے درپے ہیں۔ انھوں نے جمہوریت کے بہانے افغانستان اور عراق جیسے ممالک پرقبضہ کر لیا اور اب بھی وہ مشرقی ایشیاء میں جنگ بھڑکانہ چاہتی ہیں۔ ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مشرق وسطی کے حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس علاقے کے ممالک کی ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 مئی 2013 - 19:30
News ID: 417303
صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ملت پابندیوں کی بناء پر منہ زور طاقتوں کے مطالبات تسلیم نہیں کرے گی۔