ابنا: مظاہرے ميں شريک لوگ اپنے ملک کے خلاف ترکي اور خطے کي بعض عرب حکومتوں کي سازشوں کي مذمت ميں نعرے لگا رہے تھے- مظاہرين کا کہنا تھا کہ حکومت کے مخالفين اور حامي صيہوني حملوں کے خلاف ملک کے دفاع کے لئے متحد ہيں- مظاہرين نعرے لگا رہے تھے کہ شام کي حکومت اور مخالفين اور عوام سب ملکر ملک کے خلاف ہونے والي سازشوں کا مقابلہ کريں گے- شامي نوجوانوں کي انجمن کے سربراہ ماہر مرھج نے اس موقع پر کہا کہ شامي قوم دشمن کي سازشوں کے مقابلے ميں پوري طرح متحدہے- انہوں نے کہا کہ ترکي شامي عوام کے قتل عام کے لئے دہشتگروں کو شام بھيج رہا ہے- سيرين ڈيموکريٹ پارٹي کے پولٹيکل بيورو کے سربراہ فراس نديم نے کہا کہ شام کے عوام کو پرتشدد اور خوني حملوں کا سامنا ہے- انہوں نے کہا کہ شامي دنيا والوں پر ثابت کرديں گے کہ وہ وقت کے دھارے کو موڑنے کي صلاحيت رکھتے ہيں-سيرين پيپلزپارٹي کے سينير رہنما بشار شنبوي نے اس موقع پر کہا کہ شام کي تمام تنظيميں اور جماعتيں وطن پرست ہيں اور سامراجي طاقتوں کي تسلط پسندي کي تمام شکلوں کا مقابلہ کرتي رہيں گي-ترکي، شام ميں بحران کے آغاز سے اس ملک ميں لڑنے والے دہشتگردوں کو شام بھيجتا رہا ہے-
.....
/169