7 مئی 2013 - 19:30
شام کے معاملے میں امریکہ کی پسپائی

امريکا کے وزير خارجہ جان کيري نے ماسکو کے دورے ميں بحران شام کے تعلق سے اپنے موقف سے پسپائي کا اعلان کيا ہےـ

ابنا: جان کيري نے روس کے صدر ولادميرپوتين سے ملاقات ميں کہا کہ امريکا بھي شام کے بحران کا سياسي حل چاہتا ہے اور اس سلسلے ميں ماسکو کے موقف سے اتفاق کرتا ہےـ
جان کيري نے کہا کہ شام کے اقتدار اعلي کا احترام، مشرق وسطي کا ثبات و استحکام اور انتہا پسندي کي روک تھام جيسے امور ميں امريکا اور روس يکساں موقف کے حامل ہيں ـ
قابل ذکر ہے کہ امريکا نے بعض مغربي اور عرب ممالک کي مدد سے شام ميں جنگ کر رہي دہشت گرد تنظيموں کي اسلحہ جاتي اور مالياتي مدد کر رہا ہےـ حال ہي ميں جان کيري نے باغيوں کے لئے ايک سوپچيس ملين ڈالر کي امريکي امداد کا اعلان کيا ہےـ
روس شام ميں ہر طرح کي بيروني مداخلت کے خلاف ہے اور اس کا کہنا ہے کہ شام کے بحران کو وسيع البنياد قومي مذاکرات کے ذريعے حل کيا جانا چاہئے-

.....

/169