7 مئی 2013 - 19:30
صحابی رسول حجر بان عدی کے روضے کی بے حرمتی کی مذمت

يونسکو ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نمائندہ دفتر نے ايک بيان جاري کرکے شام ميں دہشت گردوں کے ہاتھوں جليل القدر صحابي رسول کے روضے کي بے حرمتي کي شديد مذمت کي ـ

ابنا: ايران کے نمائندہ دفتر نے منگل کے روز اپنے بيان ميں کہا کہ يہ گستاخانہ کارروائي انتہائي شرمناک اور غير انساني اقدام ہے جس کا کوئي جواز نہيں ہوسکتا اور اس کي شديد مذمت کي جاتي ہےـبيان ميں کہا گيا ہے کہ اس اقدام سے تمام مسلمانوں کا وقار مجروح ہوا ہے ـبيان ميں کہا گيا ہے کہ يقينا شام ميں دہشت گردوں کے ان اقدامات سے اسلامي و انساني اقدام سے ان کے بے اعتنائي کا پتہ چلتا ہےـبيان ميں يونسکو سے مطالبہ کيا گيا ہے کہ اس غير اسلامی اور غير انساني اقدام پر خاموش نہ رہے بلکہ عملي اقدامات کرے تا کہ شام ميں دہشت گردوں کے ہاتھوں مذہبي مقامات کے انہدام اور بے حرمتي کا سلسلہ بند  ہوــ

.....

/169