ابنا: اجتماعی امتحان کے اس نازک مرحلے میں قوم کے پیر و جوان مرد ،عورت اور بچے بالغ نظری کا ثبوت فراہم کریں۔ انتخابات کو انتخابات کی حد تک رکھیں۔ انتخابات کو دشمنیوں کا باعث نہ بنائیں۔ جزبات سے ہٹ کر ہوش اور عقل سے کام لینے کا وقت آن پہنچا ہے۔تاکہ خدانخواستہ قوم کے صفوں کے درمیان کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہ آئیں۔قومیں ان جیسے صورتحال میں بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بوجہہ احسن گزر جاتے ہیں۔ ملت جعفریہ اور ہزارہ قوم مہذب اور باسلیقگی میں اپنی مثال آپ ہے۔ملت جعفریہ کا مثالی دھرنا احتجاج کر نے والو ں کیلئے تا ابد درس ثابت ہوگا۔انشاء اللہ اس انتخابات کے ایام مثالی نظم و ضبط ،امن و امان اور صبر و تحمل کے زریعے ہی انتخابات میں شرکت کے حوالے سے مثال قائم کریں گے۔اور دشمنان ملت جعفریہ کے تمام ناپاک سازشوں کو خاک میں مِلا دینگے....../169
علامہ سید ہاشم موسوی
دشمن قوم میں انتشار کے خواہاں ہیں۔قوم دوست اور مومنین صبر و تحمل کا مظاہر ہ کریں
6 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416777
انتخابات کے اس حساس مرحلے میں صبر و تحمل کا مظاہرہ ازحد ضروری امر ہے۔ دشمن ہمارے اندر دشمنیاں ایجاد کر کے ہمیں آپس میں الجھاناچاہتا ہے۔