6 مئی 2013 - 19:30
ہندوستان مذاکرات کے لیے نئی پاکستانی حکومت کا منتظر

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بھارت و پاکستان کے مذاکرات تعطل کی نذر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب کسی بھی طرح کی بات چیت نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ ہی ہوگی۔

ابنا: بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے بھارت و پاکستان کے مذاکرات تعطل کی نذر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے واضح کیا کہ اب کسی بھی طرح کی بات چیت نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ ہی ہوگی، انہوں نے دیر یا سویر مذاکرات کا عمل بحال کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ باہمی مسائل کو پُرامن طور حل کرنے کیلئے مذاکرات کے بغیر پاک و بھارتت کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں، لائن آف کنٹرول پر دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کو مذاکرات میں ٹھہراو آنے کی وجہ قرار دیتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ رہی سہی کسر سربجیت سنگھ کی موت نے پوری کردی، بھارت نے فی الوقت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کا عمل بحال نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر 2 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جاری مذاکرات کے عمل میں جو رکاوٹ پیدا ہوئی تھی، اُس رکاوٹ کی رہی سہی کسر چند روز قبل پاکستانی جیل میں زخمی ہوئے سربجیت سنگھ کی موت نے پوری کردی، وزیر خارجہ نے ایک خبر رساں ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ بھارت ہمسایہ ملک کے ساتھ بہتر تعلقات کا ہمیشہ خواہاں رہا لیکن وہاں سے کوئی نہ کوئی ایسی حرکت ہوتی رہی جس کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکراتی اور امن عمل پٹڑی سے اترتا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲