6 مئی 2013 - 19:30
ہمارا میدان میں حاضر رہنا دشمن کی موت کا باعث ہے: علامہ ناصر جعفری

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دشمن کی سازش تھی کہ ہم سیاسی حوالے سے طاقتور نہ ہوں لیکن دوستوں کے اخلاص اور محنت نے بہت کم عرصے میں ملت تشیع کو طاقتور بنا دیا ہے۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ دشمن کی سازش تھی کہ ہم سیاسی حوالے سے طاقتور نہ ہوں لیکن دوستوں کے اخلاص اور محنت نے بہت کم عرصے میں ملت تشیع کو طاقتور بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے علی پور سے حلقہ این اے180 میں مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار سید محمد حسن زیدی کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
 علامہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 11 مئی کو ہر محب وطن پاکستانی ملک میں مثبت تبدیلی کی بنیاد رکھے گا، آج تشیع کی طاقت پوری دنیا دیکھ رہی ہے، ہمارا میدان میں حاضر رہنا دشمن کی موت کا باعث ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں آزادانہ اور شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اس بات کو یقینی بنائیں کہ پولنگ کے دن کسی قسم کی دھاندلی نہ ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲