5 مئی 2013 - 19:30
شیعوں کی مقدس قبروں کی بے حرمتی وہابیوں کی کمزوری اور بے بسی کی علامت ہے

حوزہ علمیہ گیلان کے شعبہ تبلیغ وتہذیب کے معاون نے شیعوں کی مقدس قبروں کی بے حرمتی کو وہابیوں کی کمزوری اور بے بسی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت حجربن عدی کی قبر کو کھودنا وہابیوں کا آخری کام نہیں ہے بلکہ وہ شیعوں کی تمام مقدس قبور کے لیے اس قسم کا پروگرام رکھتے ہیں۔

ابنا: حضرت امام علی علیہ السلام کی ولادت کے ایام میں پروگرام منعقد کرنے کے حوالے سے ۶مئی کو ایک نشست منعقد ہوئی ہے جس میں حوزہ علمیہ گیلان کے شعبہ تبلیغ وتہذیب کے معاون حجۃ الاسلام محمد لاکانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گمراہ اور من گھڑت فرقہ وہابی دین اسلام میں اثرورسوخ پیدا کر کے اسلام کی غلط تفسیر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گمراہ وہابی فرقہ قبروں کی زیارت اور توسل کو شرک قرار دیتا ہے اور دین اسلام میں غلط قسم کے افکار داخل کر رہا ہے۔
حجۃ الاسلام لاکانی نے حضرت حجربن عدی علیہ السلام کی قبر کے کھودے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہابیوں کا یہ قبیح اور مذموم کام ان کا آخری حربہ نہیں ہے بلکہ وہ شیعوں کی تمام مقدس قبروں کے انہدام کا منصوبہ رکھتے ہیں۔
.......
/169