ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع احمد وحیدی نے نامہ نگآروں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ کل وزارت دفاع کے شہیدوں کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ایران کے حماسہ نام کے جدید ڈرون طیارے کی رونمائی کی جائے گی۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ حماسہ نامی ڈرون طیارہ مقامی سطح پر بنایا گيا ہے جو خاص خصوصیات کا حامل ہے انھوں نے شام پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام ایک مضبوط اور مستحکم ملک ہے اور وہ اسرائيل کو دنداں شکن جواب دےسکتا ہے اور اسرائيل کے خلاف جوابی کارروائی شام کا محفوظ حق ہے اور شام مناسب وقت میں اس حق کو ادا کرےگا۔...../169
5 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416478
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ کل وزارت دفاع کے شہیدوں کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ایران کے حماسہ نام کے جدید ڈرون طیارے کی رونمائی کی جائے گی۔