5 مئی 2013 - 19:30
ایکو کی منصوبہ بندی کونسل کا تئیسواں اجلاس تہران میں شروع

علاقائی تعاون کی تنظیم ایکو کی منصوبہ بندی کونسل کا تئیسواں اجلاس آج تہران میں شروع ہو گیا۔

ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ محمد مہدی آخوند زادہ نے اس اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترقی و پیشرفت میں علاقائی اتحاد کو اہم قرار دیا اور کہا کہ حتی عالمگیریت بھی علاقائی تعاون خاص طور پر ایکو کے رکن ممالک کے تعاون کی اہمیت کو کم نہیں کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکو، بازار اشیاء کی ٹرانزٹ ذخائر اور جغرافیائی پوزیشن کی مانند ترقی کے لیے تمام عناصر کی حامل ہے اور دو دہائیوں کا تجربہ اس تنظیم کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے ایک اچھی بنیاد ہے۔واضح رہے کہ تہران میں ہونے والا یہ اجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔ ایران پاکستان ترکی افغانستان جمہوریہ آذربائیجان قزاقستان ترکمنستان قرقیزستان ازبکستان اور تاجیکستان اس کے رکن ممالک ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲