ابنا: شام ميں انساني حقوق کي تنظيم نے خبردي ہے کہ دہشتگرد گروہوں نے بانياس شہر کے قريب واقع گاؤں البيضا پر حملہ کرکے کم سے کم پچاس عام شہريوں کو قتل کرديا ہے۔عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونےوالوں ميں زيادہ تر بچے اور خواتين ہيں جو اپني جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگ رہے تھے۔کہا جارہا ہے کہ دہشتگردوں نے کچھ لوگوں کو قتل کرنے کے بعد ان کي لاشيں جلادي ہيں جبکہ اس گاؤں کے بہت سے افراد لاپتہ ہيں جن کے بارے ميں کچھ بھي نہيں معلوم کہ وہ زندہ ہيں يا انہيں بھي مارديا گيا ہے۔جمعرات کو بھي دہشتگردوں نےشمالي شہر حلب کے دو گاؤں نبل اور الزہرا پر حملہ کرکے تيس افراد کو قتل کرديا تھا۔دوسري طرف شامي فوج نے جمعہ کو ملک کے مختلف علاقوں ميں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کامياب کاروائياں انجام دي ہيں۔شامي فوج نے ريف دمشق کے علاقے داريا ميں مسلح دہشتگردوں کا پيچھا کرتے ہوئے پانچ سو ميٹر طويل ايک سرنگ کا بھي پتہ لگايا جس کے ذريعے دہشتگرد عناصر اپنے ہتھيار سپلائي کرتے تھے۔شامي فوج نے اسي طرح حمص شہر کے محلے جورہ الشياح ميں دہشتگردوں کا بم بنانےوالا ايک کارخانے کا پتہ لگا کر اس کو تباہ کرديا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 مئی 2013 - 19:30
News ID: 415632
شام ميں انساني حقوق کي تنظيم نے خبردي ہے کہ دہشتگرد گروہوں نے بانياس شہر کے قريب واقع گاؤں البيضا پر حملہ کرکے کم سے کم پچاس عام شہريوں کو قتل کرديا ہے۔