2 مئی 2013 - 19:30
پاکستان سنی تحریک کے رہنما خرم رضا قادری جانبحق

پاکستان کے سب سے بڑیے صوبے لاہور کے ایک معروف علاقے سمن آباد میں فائرنگ سے سنی تحریک کے رہنما خرم رضا قادری جاں بحق ہو گئے۔

ابنا: پاکستان کے سب سے بڑیے صوبے لاہور کے  ایک معروف علاقے سمن آباد میں فائرنگ سے سنی تحریک کے رہنما خرم رضا قادری جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سنی تحریک کے رہنما خرم رضا قادری جاں بحق ہو گئے۔
اسلام ٹائمز کے مطابق مولانا خرم رضا قادری  نماز جمعہ کے بعد گھر واپس آ رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ ملزم واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ترجمان سنی تحریک نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خرم رضا قادری سنی تحریک علماء بورڈ کے رکن تھے۔

دوسری جانب الیکشن مہم کے دوران خیبر پختونخوا، سندھ میں بم دھماکوں کے پے در پے واقعات کے بعد لاہور پولیس نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز لاہور نے میڈیا کو بتایا کہ چند روز میں پندرہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جن سے تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور انکی نشاندہی پر مزید چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲