2 مئی 2013 - 19:30
آٹھ سالہ دفاع مقدس دنیا کے تمام حریت پسندوں کے لئے تاریخی موقع

رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر اعلی نے کہا ہے کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس دنیا کے تمام حریت پسندوں کے لئے تاریخی موقع ہے۔

ابنا: رہبر انقلاب کے مشیر اعلی جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ دفاع مقدس ایسا کارنامہ تھا جس نے ملت ایران اور دیگر تمام اقوام کو یہ سمجھا دیا کہ قوت ایمانی اور آگاہ اور شجاع قیادت کی مدد سے عالمی سامراج کے مقابل ڈٹا جاسکتا ہے۔ جنرل یحی رحیم صفوی نے کہا کہ ملت ایران کی جدوجہد اور اسلامی انقلاب کی کامیابی نیز صدام اور اس کے حامیوں کے مقابل ملت ایران کے آٹھ سالہ دفاع مقدس ملت ایران کی تمدن ساز تاریخ کا حصہ ہے اورر ملت ایران نے گذشتہ چونتیس برسوں قبل عدل و انصاف پر قائم اپنی تہذیب کے نئے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔
ادھر عالمی امور میں صدر مملکت کے معاون علی سعید لو نے کہا ہے کہ مغرب کی روز افزون پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران محتلف میدانوں میں روز بروز ترقی کررہا ہے۔ علی سعید لو نے ایسنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ مختلف بہانوں سے اسلامی جمہوریہ ایران پر دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن عالمی سطح  پر اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اور اثر و رسوخ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی کامیابیوں کو دیکھ کر امریکیوں کو یقین ہوچکا ہے کہ ایران پر اقتصادی اور سیاسی دباؤ کارگر ثابت نہیں ہوا ہے اور ملت ایران کی ترقی میں رکاوٹ نہیں بن سکا ہے۔ انہوں نے علاقے میں انرجی سیکٹر میں ایران کے  پہلے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران نے پابندیوں کا فائدہ اٹھا کر ایرو اسپیس، ایٹمی ٹکنالوجی، بایو ٹکنالوجی، اور جدید ٹکنالوجیوں میں ترقی کی ہے اور ایران پر پابندیاں لگانے والوں کے اعتراف کے مطابق ایران دنیا کی سترھویں معیشت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲