2 مئی 2013 - 19:30
حجر بن عدی کی نبش قبر پر حزب اللہ کا مذمتی بیان

جناب حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کی نبش قبر کی مذمت کرتے ہوئے حزب اللہ نے تکفیری وہابیوں کے اس شرمناک اقدام کو شیعہ مخالف اقدام قرار دیا ہے۔

اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کی نبش قبر کی مذمت کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان نے وہابیوں کے اس وحشیانہ اقدام کو شیعہ مخالف اقدام قرار دیا ہے۔حزب اللہ نے اپنے بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ سید حسن نصر اللہ نے دو دن پہلے شام میں اسلامی مقدسات کی نسبت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ شام میں اسلامی مقدسات غیر محفوظ ہیں کہا: ہم نے اس طرح کے قبیح اقدام کے بارے میں پہلے سے خبردار کیا تھا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا: صحابی گرانقدر جناب حجر بن عدی رضی اللہ عنہ کا مزار اہل اسلام کے نزدیک اہمترین مزاروں میں سے ایک ہے اور اس کی توہین اور نبش قبر ایک ایسی وحشیانہ اور کفر آمیز ذہنیت کی پیداوار ہے جو اسلامی مقدسات کی نسبت کسی طرح کے احترام کی قائل نہیں۔حزب اللہ نے اس بیان میں تاکید کی ہے کہ شامی نظام حکومت کے مخالفین کہاں ہیں جو یہ دعویٰ کر رہے تھے کہ ہم مقدس مقامات کی حفاظت کرتے ہیں اور مذہبی مراکز اور مزاروں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے اس بیان میں خبردار کیا: حزب اللہ دیگر روضوں کی نسبت بھی شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے اور تمام ذمہ دار افراد سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تاکہ اس جرم میں شریک نہ ہوں اور اس طرح کے غیر اسلامی اقدامات کا سد باب کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲