ابنا: کوٹ لکھپت تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق سربجیت سنگھ کو 26 اپریل کی شام ساتھی قیدیوں نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ سربجیت سنگھ کے سر پر چوٹیں آئی تھیں اور اسے فوری طور پر تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال میں سربجیت کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ سربجیت کے اہل خانہ اور بھارتی سفارتی اہلکاروں نے اسپتال میں اس کی عیادت بھی کی تھی۔ سربجیت کے اہل خانہ اور دہلی حکومت نے اسے علاج کے لیے ہندوستان یا کسی اور ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسےاسلام آباد نے مسترد کردیا تھا۔
جناح اسپتال کی سیکیورٹی مزید الرٹ کردی گئی ہے اور اسپتال ذرائع کے مطابق صبح لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ سربجیت کی موت کے سلسلے میں اب تک وزارت خارجہ کی جانب سے بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ہائی کمشنر شرت سبھروال آج وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کریں گے اور سربجیت کی لاش ہندوستان میں اس کے لواحقین کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔
.......
/169