ابنا: صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے منگل کي شام ميں تہران ميں کتابوں کي چھبيسويں عالمي نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج تسلط پسند طاقتيں اپني جاہ طلبي کي بناپر اس بات کي اجازت نہيں دے رہي ہيں کہ لوگ کھل کر اپنے عقائد و نظريات بيان کريں اور اعلي اہداف تک رسائي حاصل کريں -
صدر احمدي نژاد نے کہا کہ انسان کو اعلي اہداف تک پہنچنے کے لئے جنگ اور بم کي ضرورت نہيں ہے بلکہ علم اور انسانوں کے درميان پيار و محبت سے ہي اعلي اہداف کو حاصل کيا جاسکتا ہے۔
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے اسي طرح خليج فارس کے قومي دن کي مناسبت سے منعقدہ ايک اور تقريب ميں اپنے خطاب ميں کہا کہ جو لوگ خليج فارس کا نام تبديل کرنے کي کوشش کررہے ہيں وہ اپنے مقصد ميں کبھي بھي کامياب نہيں ہوسکيں گے انہوں نے کہا کہ تاريخي نام قديم تمدن و اقتدار کا ماحصل ہے اور کوئي بھي شخص کسي بھي ملک يا علاقے کي تاريخ اور اس کا نام تبديل نہيں کرسکتا انہوں نے کہا کہ خليج فارس کا نام ہميشہ ہميشہ کے لئے باقي رہے گا اور جو لوگ اس کا نام بدلنے کي سوچ رہے ہيں وہ بہت بڑي بھول کر رہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲