ابنا: امريکي وزير خارجہ جان کيري اور چند عرب ملکوں کے وزرائے خارجہ نے واشنگٹن ميں ايک ملاقات کے دوران صہيوني حکومت اور فلسطينيوں کے مابين نام نہاد امن کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر تبادلہ خيال کيا۔امريکي وزير خارجہ نے اپنے ملک کے نائب صدر جو بائڈن کے ساتھ عرب ليگ کي وزارتي کميٹي کي ميزباني کي- عرب ليگ کي وزارتي کميٹي کي سربراہي عرب ليگ کے سکريٹري جنرل نبيل العربي اور قطر کے وزير خارجہ حمد بن جاسم آل ثاني نے کي –جان کيري نے نامہ نگاروں نے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم مشرق وسطي کے امن کے عمل کے تعلق سے عرب ليگ کے کردار کو کافي اہميت ديتے ہيں-انہوں نے کہا ہم يہاں پر مشرق وسطي کے امن کے عمل اور ديگر علاقائي معاملات پر بات چيت کے لئے حاضر ہوئےہيں اور ہم سمجھتے ہيں کہ اہم بات يہ ہے کہ ہم يہاں پر کھل کر صاف وشفاف انداز ميں بات کريں - اس ملاقات ميں قطر کے وزير خارجہ نے بھي اس اميد کا اظہار کيا کہ يہ اجلاس عرب اور اسرائيل کے درميان مکمل امن کے قيام کے لئے منصفانہ اتفاق رائے کا راستہ ہموار کرے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
30 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 414897
امريکا عرب ملکوں کےوزرائے خارجہ نے مشرق وسطي ميں نام نہاد امن کے عمل کو دوبارہ شروع کرنے پر زور ديا ہے -