ابنا: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبہ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا ہے کہ یہودی اور اسرائیلی لابیاں پاکستان کا تجزیہ چاہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک نظریاتی ملک ہے جو دو قومی نظریئے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ایک ایٹمی پاور بھی ہے۔ یہودی لابی ، مغرب اور اسرائیل، پاکستان کو طاقتور ملک نہیں دیکھنا چاہتے۔ اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کمزور ہو یا تقسیم ہو جائے۔
لطیف مغل نے کہا کہ اس میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی نے ایران اور چین کے ساتھ معاہدے اپنے دور حکومت کے آخر میں اس لئے کئے کہ اس سے انتخابی مہم کا حصہ بناتے ہوئے سیاسی فوائد حاصل کئے جاسکیں۔ اس معاہدے کی تاخیر کا سبب امریکی دباﺅ تھا جس کو پیپلز پارٹی نے مسترد کرتے ہوئے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ کیا۔ امریکا اس معاہدے پر روڑے اٹکاتا رہا، ٹانگ اڑاتا رہا۔ صدر مملکت جناب آصف علی زرداری نے ہر قسم کے امریکی دباﺅ کو مسترد کرتے ہوئے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کر دئیےہیں اور اس پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲