29 اپریل 2013 - 19:30
شام کے بارے میں اوبامہ کی پوٹین سے ٹیلیفون پر گفتگو

امریکہ کے صدر باراک اوبامہ نے شام کے بارے میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹین کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

ابنا:  امریکی صدر نے اس گفتگو میں شامی حکومت کی جانب سے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے شبہ پر بات چیت کی۔ امریکی صدر نے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال پر تشویش کا اظہارکیا ہے امریکی صدر کا کہنا ہے کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال ریڈ لائن ہے ادھر روس نے امریکہ کے اس شبہ کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات سے قبل شامی حکومت کی جانب فرضی خیالات کی نسبت دینا غلط ہے روس کا کہنا ہے کہ شام میں امریکہ کے حامی دہشت گردوں نے کیمیاوی ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے سرحد کے قریب سے کیمیاوی مواد  سے بھرا ایک راکٹ حلب شہر کے ایک گاؤں پر داغہ گیا تھا جس کی تحقیقات میں امریکہ نے ہی رکاوٹ ڈالی تھی۔

.......

/169