ابنا: پاکستان میں بعض نامعلوم افراد نے اس ملک کے شمال مغربی علاقوں میں واقع ایک سرکاری سکول پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔پاکستانی پولیس نے اس بارے کہا ہے کہ مسلح افراد نے شہر بانو علاقےکے ایک گرلز پرائمری سکول پر حملہ کیا ہے اور پھر اس میں چارمینز نصب کر کے اسے تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے یہ سکول مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔پولیس نے کہا ہے کہ اس سکول پرحملے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے کیونکہ حملے کے وقت سکول طالبات اور معلم سے خالی تھا.
.......
/169