28 اپریل 2013 - 19:30
تہران میں منعقدہ اسلامی بیداری اجلاس میں روسی علماء کے ایک وفد کی شرکت

روس کے مفتی نے کہا:ایران علم اور ثقافت و ہنر کا مرکز ہے۔

ابنا: روس کے مسلمان علماء پر مشتمل ایک وفد نے تہران میں منعقدہ علماء اور اسلامی بیداری کے عنوان سے عالمی اجلاس میں شرکت کی ہے۔ 9 افراد پر مشتمل اس وفد میں روس کے مفتی اور مختلف علاقوں کے علماء شامل ہیں۔
اس کانفرنس میں شریک روس کے مفتی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اسلامی دنیا میں اس وقت اسلامی بیداری کی لہر اٹھی ہے۔ بعض ممالک دہشت گردوں کی پشت پناہی کرکے اسلامی بیداری کی اس لہر کا رخ موڑنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا آج امت اسلامی کو اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ایران آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایران علم اور ثقافت و ہنر کا مرکز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲