ابنا: شام میں مسلح دہشتگردوں نے پیٹرولیم صنعت کے متعدد ملازمین کو اغواء کرلیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق شام کے دہشتگردوں نے آج حمص شہر سے ایک سو ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر سخنہ سے تدمر جانے والی شاہراہ سے ایک بس کو اغواء کرلیا ہے بس پر پیٹرولیم کی صنعت کے ملازمین سوار تھے۔ ان میں انجنئیر اور مزدور شامل تھے ۔ دہشگرد ان کو اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گۓ ہیں۔
ادھر شام کے شہر القصیر میں اجتماعی قبر دریافت ہوئي ہے جس سے شام کے شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں نے کچھ عرصہ قبل شام کے متعدد شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار کر انھیں اس قبر میں دفن کردیا تھا۔ لاشوں پر تشدد کے نشانات بھی نظر آتے ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں سرگرم عمل دہشتگرد ، کہ جن کو اغیار کی حمایت حاصل ہے ،ملک کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں اور فوجیوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲