ابنا: روسي وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ماسکو امريکا اور نيٹو کے اس نئے منصوبے کا جائزہ لے رہاہے، کہا کہ مغربي يورپ ميں اينٹي ميزائيل سسٹم نصب کرنے پر مبني امريکا اور نيٹو کے نئے منصوبے پر روس کو تشويش ہے - روسي وزير خارجہ نے کہا کہ ماسکو اس بات کي ضمانت چاہتا ہے کہ اس منصوبے کا ہدف روس کي سلامتي نہيں ہے –
روسي وزير خارجہ نے بريسلز ميں نيٹو کے وزرائے خارجہ سے کہا کہ ان کا ملک امريکا اور نيٹو کے ساتھ مذاکرات کے لئے اس شر ط پر تيار ہے کہ روس کي سيکورٹي کي ضمانت فراہم کي جائے –
اس سے پہلے روس مشرقي يورپ ميں بھي امريکا کے اينٹي ميزائيل سسٹم نصب کئے جانے کے منصوبوں پر شديد احتجاج کرچکا ہے –
روسي حکومت نے ان منصوبوں کو اپني سلامتي کے لئے خطرہ قرار ديا ہے -
.....
/169