23 اپریل 2013 - 19:30
ڈھاکہ میں ۸ منزلہ عمارت منہدم، ۶۷۴ افراد جانبحق اور زخمی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک آٹھ منزلہ عمارت کے گرنے سے اب تک 74 افراد ہلاک اور 600 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.


ابنا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک  آٹھ منزلہ عمارت کے گرنے سے اب تک 74 افراد ہلاک اور 600 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.
رعنا پلازہ کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے. جبکہ تباہ شدہ عمارت میں ابھی تک 100 کے قریب افراد پھنسے ہوئے ہیں.
ریسکیو سروس اور فوجی دستے جائے حادثہ پر امدادی کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور انکے ساتھ عام افراد کی ایک بڑی تعداد جائے حادثہ پر موجود ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری مالک نے عمارت میں پڑ جانے والی دراڑ کے بارے میں انتباہ کو نظر انداز کر دیا تھا جس کی نشان دہی گذشتہ روز کی گئی تھی.
بنگلہ دیش ٹیکسٹائل کی صنعت میں دوسرے نمبر پر آتا ہے اور یہاں 4500 گورمنٹ فیکٹریاں ہیں.
پچھلے سال نومبر کے مہینے میں ایک فیکٹری میں آگ لگ جانے سے 112 محنت کش ہلاک ہو گئے تھے جب کہ اسی علاقے میں سن 2005 کو ایک فیکٹری منہدم ہو جانے سے 70 افراد کی جانیں گئی تھیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲