22 اپریل 2013 - 19:30
بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر عبد الحمید ملک کے بلامقابلہ نئے صدر منتخب

ڈھاکہ... بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عبد الحمید کو بلامقابلہ ملک کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ عبدالحمید عوامی لیگ کے کارکن ہیں اور بیس مارچ کو ظل الرحمان کی وفات کے بعد سے بطور قائم مقام صدرکام کررہے تھے۔

ابنا: میڈیارپورٹس کے مطابق عوامی لیگ پارٹی کے 69سالہ لیڈرعبد الحمید اپنے پیش رو ظل الرحمن کے انتقال کے بعد 20مارچ سے مسلم اکثریت والے اس ملک کے قائم مقام صدر کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔الیکشن کمیشن کے ایک ڈائریکٹر ایس ایم اسد الزماں نے کہا کہ عبد الحمید بال مقابلہ الیکشن جیت گئے ہیں اور چیف الیکشن کمیشن نے انہیں پیر کو فاتح قرار دیا ۔صدر کا عہدہ گذشتہ ماہ ضعیف العمر صدر ظل الرحمن کی سنگا پور کے ایک اسپتال میں موت واقع ہوجانے کے بعد سے ہی خالی تھا۔اگرچہ 1991میں جب سے بنگلہ دیش میں پارلیمانی طرز حکومت کا قایم عمل میں آیا ہے صدر کا رول محض دکھاوا ہو گیا ہے اور اسے برئے نام اختیارات حاصل ہیں۔

...../169