ابنا: کرد پریس کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے کرکوک کے علاقے الحویجہ میں عراقی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئيں جن میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور دو سو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور جھڑپوں کا دائرہ الحویجہ کے نواحی علاقوں، ریاض، رشاد، زاب اور عباسی تک پھیل گيا ہے۔ ان جھڑپوں کی وجہ سے الحویجہ کو جانے والے تمام راستے بند ہو گئے ہیں۔عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان پرتشدد مظاہروں میں القاعدہ سے وابستہ افراد کا ہاتھ ہے اور ان مظاہروں میں شامل افراد نے عراقی فورسز پر براہ راست فائرنگ کی جس سے کئی سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔ فورسز کی جوابی کارروائي میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے کئی افراد مارے گئے اور ان کی شناخت بھی ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 412207
عراق میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔